ضم اضلاع کی مویشی و سبزی منڈیوں جدید طرز پر بنانے کا اعلان

ضم اضلاع میں مال مویشی اور سبزی منڈیوں میں جدید طرز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے تاجر برادری اور عوام استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار یو این فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن پشاور کے آیسر ڈاکٹر اسلام اور خیبر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر احمد علی نے باڑہ میں مال مویشی، سبزی منڈی کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی شفیق آفریدی، انجمن تاجران باڑہ کے چیئرمین سید ایاز وزیر تاجر برادری کے رہنما حاجی گل مین آفریدی اور محکمے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نے مال مویشی، سبزی منڈی میں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر احمد علی نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشن کے تعاون سے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ضم اضلاع میں عوام کی بہتری اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ مال مویشی منڈیوں میں عوام کی سہولت کے لیے تمام ضروری سہولیات جن میں واش روم وضو کے لیے جگہ اور مال مویشیوں کی خوراک اور پانی کے لیے علیحدہ جگہ بنائی جائے گی جبکہ سبزی منڈیوں میں سبزی کی تاجروں کی خرید وفروخت کے لیے الگ شیلڈ تیار کیئے جائیں گے اور دور دراز علاقوں کو سامان کی فراہمی کے لیے منڈی میں الگ پیکنگ سنٹر قائم کر کے پیکنگ کے لیے جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔