صوبائی حکومت کی ہدایات پر آسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم کا فلور ملز کا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

صوبائی حکومت کی ہدایات پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم زاہد یونس نے ایڈیشنل آسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم یوسف ہارون اور فوکل پرسن ضلعی انتظامیہ تحصیلدار وریخمیمن بادشاہ کے ھمراہ شاہ فلور ملز کا دورہ کیا.

آسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم نے سختی کیساتھ ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ ڈیلرز کو سستے داموں آٹے کی سپلائ یقینی بنائ جائیں تاکہ عوام آرزاں اور رعایتی نرخوں پر آٹا خرید سکیں۔

آسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم نے عوام سے درخواست کی کہ صدہ بازار میں بمقامِ دادو مارکیٹ حیدر خان ڈیلر سے رعایتی نرخوں پر آٹا خریدیں.

انہوں نے ایک موبائل نمبر 03036336333 بھی دیا جس پر کسی بھی شکایت ازلہ کے لیے عوام کال یا مسیج کرسکتے ہیں۔