جنوبی وزیرستان میں 275 زمینداروں میں زرعی سامان تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈ قواٹر وانا میں (FAO) فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے 275 زمینداروں میں زرعی سامان تقسیم کیا گیا۔ زرعی سامان میں ٹماٹر تخم، ٹماٹر ٹریں اور سیب کاٹن شامل تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ایف اے او جنوبی وزیرستان ہارون اور فوکل پرسن سلمان وزیر بھی موجود تھے۔

زرعی سامان کے تقسیم کے دوران اے سی وانا امیر نواز نے کہا کہ وانا ایک زرعی علاقہ ہے جہاں زمیندار مختلف سبزیوں کی فصلیں کاشت کرنے کے علاوہ لوگوں کی زیادہ پھلدار درختوں کے باغات موجود ہیں لہذا انکو پروموٹ کرانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔

کوارڈینٹر ہارون نے کہا کہ ایف سے او نے دسمبر 2018 میں زراعت سے وابستہ افراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جو کہ بعد میں اپریل 2019 میں انکو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی جو کہ آج ہم نے ضلعی انتطامیہ کی تعاون سے زمینداروں میں متعلقہ سامان تقسیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایف اے او زمینداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ زراعت کو بہتر طریقے سے آگے لانے کیلئے مزید کام کیا جاسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایف اے او،محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ زمینداروں کی مشکلات حل کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہیں تاکہ اس سے عام زمیندار طبقہ مستفید ہوسکے