ریسکیو 1122کے چارزیر تعمیر ریسکیو سٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھ دیاگ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر سردار علی امین گنڈا پوراورایم این اے محمد یعقوب شیخ کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 1122کے چارزیر تعمیر ریسکیو سٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان میں 144ملین سے زائد کی لاگت سے دریائے سندھ ، پروآ روڈ ، دین پور اور درا زندہ کے مقام پر ریسکیو سٹیشنز قائم کر رہی ہے

جس سے 2لاکھ سے زائد کی آبادی کو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ریسکیو کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی ۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو 1122کے 100کے قریب اہلکار پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے میں شب و روز مصروف ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 1122کی 6ایمبولینسز،5فائر ویکل، ڈیزاسٹر ویکل، واٹر ریسکیو اور دیگر ضروری آلات آپریشنل سرگرمیوں میں سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔

ریسکیو 1122کی جانب سے میڈیکل، ٹریفک حادثات، سیلا ب، زلزلہ، آگ، عمارت منہدم ہونے سمیت کسی بھی انسانی جان ومال کو لاحق خطرات کے دوران مفت سہولیات فراہم کرے گا۔