پاک فوج کے کوششوں سے ساٹھ سالہ پانی کا درینہ مسلہ حل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان میں ایف سی ساوتھ کی کوششوں سے سپینکئی راغزئی میں گذشتہ ساٹھ سالہ پانی کا درینہ مسلہ حل کرلیا گیا۔ بریگیڈئیرامتیاز حسین اور بریگیڈئیر نیک نام نے پانی کے منصوبے کا افتتاح کردیا.

ملک نورحسن.ملک دین محمد ودیگر مشران کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے آئی.جی.ایف سی ساوتھ میجر جنرل اظہر اقبال عباسی اور بریگیڈئیر امتیاز حسین کے خدمات کو سرہا

انہوں نے کہا کہ ہم پاک آرمی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے.دیکتھے ہیں جنہوں نے ہمارے پینے کے پانی کا مسلہ حل کردیا.انہوں نے کہا کہ سینکڑوں گھرانوں میں رہائش پذیر غریب عوام کو.گھر کی دہلیز پر پینے کا پانی مہیا کردیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

انہوں نے مذید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاک آرمی ائندہ بھی عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریگی

انہوں نے مزید کہاکہ اس گاوں کے لوگ دور درازکے علاقوں اور ڈھلوانی راستوں سے گدھوں کے زریعے پانی لاتے تھے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز حسین نے کہا کہ پاک فوج اور عوام میں محبت کا رشتہ دن بدن مضبوط ہورہاہےاور دنیا کی کوئی طاقت اس محبت کے لازوال رشتے کو کمزور نہیں کرسکتی.