جنوبی وزیرستان میں ٹی ایم اے فعال

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وانا میں صوبائی حکومت نے پہلی بارفاٹا انضمام کے بعد جنوبی وزیرستان وانا میں ٹی ایم اے کو فعال بنانے کیلئے سامان پہنچادیا ہے.

ٹی ایم اے کے جانب سے 9 آرم رول کنٹینر، 15گاربیج کمپیکٹر کنٹینر، ایک آرم رول ٹرک اور ایک گاربیج کمپیکٹر ٹرک شامل ہیں. مذکورہ سامان کو اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے وصول کیا اے سی وانا کے ہمراہ سابق کسٹم کلیکٹر نصر اللہ وزیر بھی موجودتھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وانا کیلئے یہ سامان بہت ہی اہم ہے کیونکہ عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ وانا سب ڈویژن کی سطح پر ٹی ایم اے کو فعال کیا جائے جو کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر آج یہ پورا ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایم اے کو فعال بنانے کیلئے جلدہی سٹاف بھرتی کیا جائیگا. ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد وانا بازار میں صفائی کا کام شروع کیا جائیگا۔

اے سی وانا امیر نواز کا کہناتھا کہ وانا تیزی سے شہر کی شکل اختیار کررہا ہے جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر ٹھکانے لگانے کیلئے مذکورہ سامان کو استعمال میں لایا جائیگا جبکہ لوگوں کو جلدہی خوشحال اور پرسکون ماحول میسرہوجائیگی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈی سی جنوبی وزیرستان نے لدھا اور سرویکئی سب ڈویژن میں ٹی ایم اے کی سامان کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا تھا۔