بکاخیل کے متاثرین پر اپنی سیاست نہ چمکائیں

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

صوبائی وزیر برائے محکمہ امداد بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا محمد اقبال وزیر نے آج ٹی ڈی پیز بکاخیل کیمپ بنوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کیمپ میں قائم سکول اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کیمپ میں رہائشی افراد کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے کیمپ میں رہائشی افراد میں بنیادی اشیائے ضرورت جس میں کمبل، کپڑے، رضائی، اشیائے خوردونوش اور دیگر گرم ملبوسات تقسیم کئے۔

اقبال وزیر نے اس موقع پر کہا کہ بکاخیل کیمپ کے متاثرین سے آج میری تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان کے مسائل دریافت کئے اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا۔ عمائدین نے مجھے خود اس بات کا اظہار کیا کہ ہمیں کسی قسم بھی کوئی پریشانی یا مشکلات نہیں ہے۔ ہم یہاں پر بہت خوش ہے اور ہر قسم کے سہولیات میسر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور میں نے خود اندازہ لگایا کہ متاثرین بہت مطمئن نظر آ رہے تھے لہذا تمام سیاسی لوگوں کو چاہئے کہ بکاخیل کے متاثرین پر سیاست نہ کریں ان کو کسی قسم کی بھی تکلیف یا پریشانی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی تکلیف یا پریشانی ہو ان کیلئے ھم حاضر ہے اور ہر قسم کی مسائل کا ازالہ کرینگے۔ لہذا کوئی بھی شخص بکاخیل کے متاثرین پر اپنی سیاست نہ چمکائیں کیونکہ یہاں پر وہ کسی قسم کے بھی تکلیف یا مسائل کا سامنا نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہم نے یہاں پی ڈی ایم اے افس بھی کھول دی ہے۔ تاکہ عوام کو کیمپ کے دہلیز پر تمام سہولیات میسر ہو۔

اس موقع پر موجود عمائدین نے حکومتی اقدامات پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا اور اقبال وزیر، پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔