وزیرستان اویرنس ایجوکیشن آرگنائزیشن کے تحت جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے غریب اور مستحق طلباء کیلئے ڈی آئی خان میں ونٹر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ہر سال کی طرح امسال بھی وزیرستان اویرنس ایجوکیشن آرگنائزیشن کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں وینٹر (موسم سرما) کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ہر سال پچاس کے قریب غریب و نادر طلباء کو فری رہائش، ٹرانسپورٹ، ٹیوشن، ایجوکیشنل ٹرننگ کے ساتھ ساتھ فری سٹڈی ٹوور دیا جاتا ہے۔
وزیرستان اویرنس ایجوکیشن آرگنائزیشن کے چیئرمین حمید خان وزیر کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کی وجہ سے فلحال ہم صرف جنوبی وزیرستان کے غریب اور نادر طلباء کو بہتریں تعلیمی ماحول کے ساتھ ساتھ فری سٹڈی ٹوورز کراتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت اور مخیر حضرات مدد کرے تو ہم جنگ سے متاثرہ دیگر قبائلی اضلاع میں بھی کوچنگ کلاسز اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔