پشاور میں 12مقامات پر سرکاری نرخوں پر آٹے کی تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

صوبائی حکومت کے احکامات پر پشاور میں بارہ مقامات پر ٹرکوں کے زریعے سرکاری نرخوں پرآٹے کی تقسیم۔

چمکنی موڑ جی ٹی روڈ پر آٹے کی سرکاری نرخوں پر تقسیم کے وقت سیکریٹری خیبر پختونخوا محکمہ خوراک خوراک نثار احمد، ڈائریکٹر خوراک میا ں عبدالقادر شاہ، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین، راشنگ کنٹرولر آفتاب عمر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ سمیت محکمہ مال کے اور دیگر افسران موجود رہے۔

بارہ مقامات پر ٹرکوں کے زریعے عوام میں سرکاری نرخوں پر آٹے کے بیس کلو کے تھیلے تقسیم کیے گئے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد نے آٹے کی خریدار ی میں حصہ لیا۔

خیبر پختونخوا سمیت صوبائی دارلخلافہ پشاور میں سرکاری نرخوں پر آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

پشاور میں آج بارہ مقامات چمکنی موڑ، نوتھیہ، بڈھ بیر، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، سیفن، ماشوخیل اڈہ، پلوسی بازار، رنگ روڈ پشتخرہ چوک، فقیر آباد، چارسدہ اڈہ اور قادر آباد کے علاقوں میں ٹرکوں کے زریعے آٹے کی تقسیم کی گئی۔

سرکاری نرخ 800 روپے فی بیس کلو گرام آٹے کی بوری فراہم کی جارہی ہے۔

بیشتر علاقوں میں آٹے کی مختلف دکانوں پر بینر آویزاں کر دیے گئے ہیں جہاں پر عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔