ٹانـــک میں پاک فوج اور الشفاء فاونڈیشن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ٹانک اور اس کے مضافات میں تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر جس میں 1778 مریضوں مرد. خواتین. اور بچوں کا معائنہ کیا گیا.
فری آئی کیمپ کو مختلیف مقامات کوڑ فورٹ ، ڈی.ایچ.کیو ٹانک اور جنڈولہ فورٹ میں منعقد کیے گیے.
کیمپ میں 841 مریضوں کو مفت ادویات 678 مریضوں مفت عینکیں فراہم کی گیں اور 104 مریضوں کے انکھوں کے اپریشن کیے گیے جبکہ 830 بجوں کے سکرینینگ کیے گیے.
بریگیڈئیر امتیاز حسین اور کرنل عامر اور الشفاء ائی ٹرسٹ کے ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کو سراہا جبکہ ڈپٹی کمیشنر ٹانک نے آئی.ٹیم کو ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور سیکٹر کمانڈر ایف.سی.ساوتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین نے آئی.ٹیم کے ڈاکٹروں اور ٹیکنیشز میں تحائف تقسیم کیے.