سوات، چیتے نے حملہ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا، چیتا بھی ہلاک

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں چیتے نے مقامی آبادی پر حملہ کرکے دو افراد زخمی کر دیے جبکہ مقامی لوگوں نے چیتے کو بھی ہلاک کر دیا۔

ٹرائبل پریس ذرائع کے مطابق واقعہ مٹہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ سربانڈہ میں پیش آیا جہاں برفانی چیتے نے دو افراد لعل محمد ولد نور محمد اور ابدالی ولد شیر مالک ساکنان سربانڈہ کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔

مقامی لوگوں نے چیتے کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جہاں بسااوقات اپنے مال مویشی کی حفاظت کیلئے مقامی آبادی چیتوں یا اس طرح کے جنگلی حیات کا خاتمہ ضروری سمجھتی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے اور مقامی آبادی، ان کے مال مویشیوں کے ساتھ ساتھ برفانی چیتے جیسی نایاب جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنائے۔