پشاور کارخانوں میں پولیس چیک پوسٹ کےقریب دھماکہ، 5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

پولیس کی جانب سے موصول ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گنڈا مار خواتین کے پاس موجود آتشبازی کے سامان کے باعث ہوا ہے جبکہ  ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی نے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ مواد سے کیا گیا ہے تاہم فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا.

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل یونٹ جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق زخمیوں میں 5 خواتین شامل ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔