ٹانـــک میں پاک آرمی اور الشفاء ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی میڈیکل کیمپ

ٹانـــک میں پاک آرمی اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آنکھوں کے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی شرکت.

آئی کیمپ میں سینکڑوں کی تعدا د میں بچوں سمیت بوڑھے، بزرگوں اور خواتین مریضوں کا جدید مشینوں اور آلات کے ذریعے مفت طبعی معائنہ کے ساتھ ساتھ انکا مفت آپریشن بھی کیا گئے. مریضوں کو ادویات سمیت آنکھوں کے مفت شیشے فراہم کئےگئے.

شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی اور پاک آرمی کے تعاون سے آئی کیمپ کے انعقاد کیا گیا ہے. جسکا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے جبکہ دیہی علاقوں اور ٹانک کے شہریوں کے لئے مذکورہ فری آئی میڈیکل کیمپ مذید دو روز تک جاری رہے گا.

کوڑ قلعہ کے بعد 13 جنوری کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک جبکہ 14 جنوری کو جنڈولہ کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس لئے آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا افراد کیمپ میں تشریف لائیں جہاں پر ان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مفت کیا جائیگا