خیبر پختونخواہ میں غیرمعیاری سی این جی سیلنڈزہٹانے کیلئےکریک ڈائون شروع

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخواکے سیکرٹری داخلہ و قبائلی اُموراکرام اللہ خان کی زیر صدارت صوبے میں پرائیویٹ گاڑیوں سے غیر معیاری سی این جی سیلنڈر ہٹانے کے حوالے سے متعلق ہنگامی اجلاس پشاور میں منعقد ہواجس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنرز ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ اور مردان ڈویژن نے شرکت کی۔

سیکرٹری نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نجی،تجارتی اورسکولوں کی گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی کٹس ہٹانے کی پہلے سے شروع کردہ مہم کو تیز کرکے صوبہ بھر میں کریک ڈائون شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے لئے ضلعی سطح پر مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تا کہ غیر معیاری سی این جی سیلنڈر پھٹنے سے پیش آنے والا واقعات سے آئندہ نمٹا جا سکے۔