‘پندرہ دن میں سروے شروع نہیں ہوا تو پاک افغان شاہراہ بند کردیں گے’

قبائلی ضلع خیبر کے قبیلہ ملک دین خیل کے سیاسی و سماجی کارکن جعفر لالا دیگر ساتھیوں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہمارے تباہ شدہ مکانات کا سروے پندرہ یوم کے اندر شروع کرے بصورت دیگر ہم پاک افغان شاہراہ خیبر چوک کو ہر قسم کے ٹریفک کیلٸے بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے دس سال سے پشاور میں رہنے پر مجبور ہیں اور گھر کی تعمیر سروے ہونے تک نہیں کر سکتے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوٸے انہوں نے کہا کہ قبیلہ ملک دین خیل کے علاقے چرگے ڈاگرے میں تقریباً 60 تک مکانات ہیں جو تباہ ہوچکے ہیں لیکن تاحال سروے میں شامل نہیں کیے جا سکے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رکن جعفر لالا نے الزام عاٸد کرتے ہوٸے کہا کہ سروے ٹیم پیسے لیتی ہے جبکہ ہم پٕیسے نہیں دے سکتے اور ٹیم ایک دفعہ ہمارے علاقے میں آٸی تھی لیکن ہم موجود نہیں تھے تاہم دوبارہ نہیں آسکی۔