خیبر پختونخوا میں آج سے بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا  اور قبائلی اضلاع کے میدانی علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا بھی اندیشہ ہے۔

اس سلسلے میں پی ڈی ایم نے بھی تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان سے محفوظ رہنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنائی جائے اور حالات پر کھڑی نظر رکھی جائے۔ ادارے نے سیاح کو بھی سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی تاکید کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے چھوٹی اور بڑی مشینری کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی  تا کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع انہیں 17200پر کال کرکے دیں سکتے ہیں۔