تحصیل صافی کے ملکان و مشران کا جرگہ، امن کے قیام کے لئے جامع لائحہ عمل ترتیب

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

آج بیانخیل گراونڈ میں تحصیل صافی کے ملکان و مشران کا جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں علاقہ کے مشران اور دیگر معزز ین نے شرکت کی –

اس جرگہ کا مقصد علاقہ کی موجودہ سکیورٹی حالات کے بارے میں آگاہی، دھشتگردوں کی نقل و حرکت پر سختی اور دیرپا امن کے قیام کے لئے جامع لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔

جرگے کے تمام شرکاء نے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں پر تنقید کی بلکہ اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر قسم کے حالات میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور اپنے علاقے میں موجود کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے –

مشران نے جرگہ مین موجود دیگر علاقہ مکینوں کو تلقین کی کہ وہ ایسے افراد کا ہرگز ساتھ نہ دیں جو اس ارض پاک اور خاص طور پر ان کے گھروں کا سکون برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں خواہ وہ ان کے اپنے رشتے دار ہی کیوں نہ ہوں۔

قندھارو, لکڑاو, صندوخیل, زیارت اور بوتھہ کے علاقہ مکینوں نے اس بات کی بھی ذمہ داری اٹھائی کہ وہ حت الامکان کوشش کریں گے کہ علاقے سے بھاگے ہوئے دہشت گرد ھتیار پھینک دیں اور دوبارہ ایک پرامن اور فلاحی زندگی اختیار کریں۔

انہوں نے قانون نافز کرنے والے اداروں پر اپنے اعتماد اور یقین کا کھل کر اظہار کیا اور باورکرایا کہ ملک کی خاطر وہ اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں – آخر میں دعائے خیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں جرگہ اختتام پذیر ہوا۔