باڑہ میں انتظامیہ کی جانب سے کم ریٹ پر آٹا تقسیم

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں انتظامیہ کی جانب سے سبسیڈائزڈ ریٹ پر آٹا تقسیم کیا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق قباٸلی ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی خصوصی ہدایات پر باڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد کی نگرانی میں معیاری اور کم قمیت پر 20 کلو اٹے کا تھیلا 800 روپے کی کم قمیت پر تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر باڑہ سرکاری آٹا کم قیمت پر تقسیم کیا جائے رہا ہے جس کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باڑہ بازار بس سٹینڈ مارکیٹ میں روزانہ کے بنیاد پر باڑہ کے عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس موقع پر باڑہ بازار انجمن تاجران کے چیئرمین سیدایاز وزیر بھی موجود تھے، عوام نے اس اقدام پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سال نو کے آغاز پر حکومت نے پٹرول، بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 سے 100 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1000 جبکہ سپر فائن کی قیمت 1100 تک پہنچ گئی ہے۔