اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کیا جائے گا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیر اعظم عمران خان آج نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کرینگے۔ نوشہرہ شہر سے8کلو میٹر کی دوری پر مین جی ٹی روڈ پر واقع پیرپائی اضاخیل ڈرائی پورٹ جس پر تقریبا 507ملین کی لاگت آئی جس کا آج جو تحریک انصاف افتتاح کرنے جارہی ہے اس پہلے بھی ایک دفعہ اس ڈرائی پورٹ کا افتتاح پیر پائی ڈرائی پورٹ کے نام سے ہوچکا ہے۔

اس ڈرائی پورٹ میں مال برداری گاڑیوں کی نقل و حمل، لوڈنگ اور اَن لوڈنگ جیسے جدید سہولیات میسر ہوگی۔ اضاخیل ڈرائی پورٹ کو پشاورکے ساتھ براستہ سڑک رسائی بھی حاصل ہےاضاخیل میں ریلوے کی کل اراضی 64,500 ایکڑ ہے پلیٹ فارم کی لمبائی137000مربع فٹ جبکہ وے برج کی گنجائش150ٹن تک ہے۔

اضا خیل ڈرائی پورٹ کے ذریعے کراچی بندرگاہ سے سامان اندورونی ملک اور افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی آسانی کے ساتھ کی جاسکے گی۔