پولیس کانسٹیبل محمد اسرافیل کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کوہاٹ میں ڈیوٹی کیلئے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق پولیس کانسٹیبل محمد اسرافیل کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی.

نماز جنازہ میں ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)منصور امان, ایس پی آپریشنز طاہر اقبال, تحصیلدار کوہاٹ, ایس پی سی ٹی ڈی کوہاٹ اور دیگر پولیس و سول انتظامیہ کے افسران کی شرکت.

ڈی پی او کیپٹن(ر) منصور امان نے متوفی کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کیا. جنازے کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ متوفی کے بیٹوں اور دیگر لواحقین سے بھی ملے اور تعزیت کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا

پولیس کانسٹیبل محمد اسرافیل تھانہ لاچی میں بطور ڈی ایف سی تعینات تھے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جاتے ہوئے شہ زور گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے تھے