جنوبی وزیرستان میں شدید برفباری کے باعث بند ہونے والے رابطہ سڑکیں کھول دی گے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع جنوبی وزیرستان میں شدید برفباری کے باعث بند ہونے والے تمام رابطہ سڑکوں سے مقامی ضلعی انتظامیہ نے محکمہ سی این ڈبلیو کی تعاون پر صاف کردیے گیے۔

گزشتہ روز ڈی سی ساوتھ وزیرستان حمیداللہ خٹک نے تحصیل شکئی انزر چینہ کا دورہ کیا اور وہاں پر انھوں نے مقامی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل شکئ سمیت تحصیل برمل کے تمام رابطہ سڑکیں فوری طور پر صاف کیا جائے۔

ڈی سی حمیداللہ خٹک نے میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل لدھا،مکین،بدر،شرونگائی اور سراروغہ کے تمام بند راستے کھول دیے گیے جبکہ جنوبی وزیرستان کے دیگر تحصیلوں میں تمام بند سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے انشاء اللہ کل تک تمام بند سڑکوں پر امدورفت کا سلسلہ بحال ہو جائیگا۔