جنوبی وزرستان میں ”آؤ سکول چلیں“ کے موضوع پر تعلیمی سمینار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزرستان کے سکاؤٹس کیمپ وانا ایڈیٹوریم ہال میں گورنمنٹ ہائی سکول وانا کی جانب سے ”آؤ سکول چلیں“ کے موضوع پر تعلیمی سمینار کا انعقاد کیا گیا- پروگرام کے مہمان خصوصی ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس کمانڈنٹ محمد وسیم الطاف تھے.

اس موقع پر نجی و سرکاری سکولوں کے پرنسپلز غلام حسین وزیر،زاہد وزیر،نواز وزیر اور ہمایون وزیر،علاقائی عمائدین و علماء کرام کے علاوہ سٹوڈنٹس سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعلیمی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایس ڈبلیو ایس محمد وسیم الطاف نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی تعلیم کے سلسلے میں قوم کے ساتھ مکمل تعاون کریگی ایف سی ساؤتھ جنوبی وزیرستان میں کل 8سکولز چلارہی ہے جن میں ہزراوں کی تعداد میں طلباء وطلبات زیر تعلیم ہیں.

اس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بہتر ین تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں جہاں بچے معیاری تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کی بھر پور کوشش ہے کہ یہاں کے بچے بہتر تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی اچھی طرح خدمت کرسکیں جبکہ آئی جی ایف سی ساؤتھ امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے ہاسٹل،سڑک اور دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے چار کروڑ روپے دے چکے ہیں اور مزید تعاون بھی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی ساؤتھ مارچ سے سکاؤٹس کیمپ وانا میں طلبات کیلئے فرسٹ ائیر کلاسز شروع کریگی جس کیلئے سٹاف کو ہائیر کیا گیا ہے۔

سمینار کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر ز طلباء میں انعاما ت بھی تقسیم کئے اور گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل غلام حسین وزیر نے کمانڈنٹ محمد وسیم الطاف کو شیلڈ دیا۔