پاکستان نے اقلیتوں کیساتھ بدسلوکی کا بھارتی پروپیگینڈہ مسترد کردیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی کا بھارتی پروپیگینڈہ اور گوردوارا ننکانہ صاحب پرحملے کے الزمات مسترد کردیے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پشاور اور ننکانہ صاحب کے مبینہ واقعات کی منفی منظرکشی کررہا ہے، یہ جھوٹے الزامات آر ایس ایس اور بی جے پی کی پروپیگینڈا مہم کا حصہ ہیں ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی تعظیم کی جاتی ہے، ہمارے ملک میں سکھوں، ہندوؤں اور عیسائیوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے کرتار پور راہداری کا افتتاح پاکستان کے وژن کا عکاس ہے۔ بھارت میں منصوبہ بندی کے تحت اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔