میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے ایف ٹی سیون میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے قریب چاہ میانہ کے مقام پر پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے ایف ٹی سیون میں سوار دونوں پائلٹ موقع پرشہید ہوگئے، جن کے نام اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئرہیڈ کوارٹرز نےاعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔