خیبرپختونخوا میں سکولز کی تعطیلات میں مزید توسیع کا فیصلہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ان دنوں برف ہی برف ہے جب کہ میدانی علاقے برفیلی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور ٹرینیں، پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

سردی میں اضافے کے باعث کے پی کے انتظامیہ نے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 7 جنوری تک بڑھا دی تھیں جس میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب خیبرپختونخوا کے سکول 12 جنوری کو کھلیں گے۔

دوسری جانب بارشوں اور شدید سردی کے باعث پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں بھی موسم سرما کی چھٹیاں ایک ہفتے کے لیے بڑھا دی گئیں جہاں اب سکول پیر 13 جنوری کو کھلیں گے۔