پشاور میں روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور نانبائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی۔ ترجمان ڈپٹی کمشنرپشاور کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان، نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر حاجی محمد اقبال،صدر تاجر انصاف شاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفت و شنید کی گئی اور ان کے خدشات کو بھی دور کیا گیا اور عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھنے ہوئے باہمی رضا مندی سے پشاور میں نان (روٹی) کی قیمت 15 روپے جبکہ وزن 190 گرام مقرر ہوا جبکہ حیات آباد کے لیے 15 روپے کی روٹی کا وزن 185 گرام پر اتفاق طے پا گیا۔ اس موقع پر نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں نانبایوں نے ہڑتال کی تھی اور دوکانیں بند رکھی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ ایک طرف بجلی مہنگی ہوگئی ہے تو دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے لہذا روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے۔ نانبایوں کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو روٹی کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا۔