شمالی وزیرستان: پہلی بار پولیس اہلکار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شمالی وزیرستان میں پہلی بار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل سہیل خان کا نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ گورنر کاٹیج میں ادا کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں بریگیڈئیر حسنین، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی سی عبدالناصر ، اے ڈی سی منظور آفریدی کے علاوہ ارمی اور پولیس کے افسران اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ضلعی پولیس کی طرف سے کانسٹیبل سہیل خان کے جسد خاکی کو سلامی بھی دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں بم دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سہیل خان جاں بحق ہوگیا تھا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں بھی ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا تھا۔