یکم جنوری 2020 کو ایک یوم کے لئے بینک بند رہیں گے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ملک بھر میں نئے سال کی آمد پر یکم جنوری 2020 کو ایک یوم کے لئے بینک بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر انتظام چلنے والے تمام بنک نئے سال کے پہلے روز یکم جنوری 2020ء  کو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کے لئے عام تعطیل کریں گے اور کسی بھی بنک برانچوں میں عوامی لین دین نہیں ہو گا تاہم بینکوں کا عملہ سالانہ کلوزنگ کے لئے معمول کے ڈیوٹی کرئے گا۔

دریں اثنا حکومتی وصولیوں، ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وصولی کے لئے نیشنل بینک کی متعلقہ شاخیں اور سٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر اج 31 دسمبر کو رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔

سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ 31 دسمبر 2019ء کو اپنی متعلقہ شاخیں سرکاری ٹرانزیکشنز کے لئے خصوصی کلئیرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں۔