آئی جی خیبرپختونخوا کو فوری طورپر تبدیل کرنے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اسی لیے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی کے ڈاکٹر نعیم کو ہٹا کر او ایس ڈی بنایا جا سکتا ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختون خوا کے لیے 3 نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان 3 ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثناء اللّٰہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تینوں میں سے ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔