خیبرپختونخوا شدید دھند کی لیپٹ میں، عوام مشکلات سے دوچار

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پورے خیبرپختونخوا میں سرد اور خشک موسم کا امکان ظاہرکیا ہے اورکہا ہے کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے کے سارے میدانی علاقوں میں دھند ہے جوکہ 24 سے 36 گھنٹوں تک رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ دھند کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے اور دفتروں اور کام کو جانے والے اور عام لوگ مشکلات سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ ضرورت کے بغیرصبح سویرے اور رات کے وقت ڈرائیونگ سے پرہیز کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے محفوظ رہے۔

محکمہ کے مطابق آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 1 جبکہ زیادہ سے زیادہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔