43445 قبائلی افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج شدہ مستحقین میں خیبر پختونخوا 2 لاکھ 77 ہزار 266 مستحقین کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ قبائلی اضلاع کے 43445 افراد بھی پروگرام سے خارج ہونے والوں میں شامل ہیں۔

اسلام آباد کے سب سے کم 2 ہزار 94 مستحقین بھی اس پروگرام میں خارج ہونے والوں میں شامل ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کیے گئے۔

مستحقین کا صوبہ وائز ڈیٹا سامنے آگیا، دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی نے پروگرام کے ذریعے مالی امداد لینے والے مستحقین میں سے 8 لاکھ 20 ہزار 165 مستحقین کو پروگرام سے خارج کر دیا ہے۔

پروگرام سے خارج مستحقین میں سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 77 ہزار 266 مستحقین شامل ہیں، پنجاب کے 2 لاکھ 43 ہزار 380 مستحقین، سندھ کے ایک لاکھ 83 ہزار 42 مستحقین، بلوچستان کے 45 ہزار 280 مستحقین، قبائلی اضلاع کے 43 ہزار 445 مستحقین، ازاد کشمیر کے17 ہزار 361 مستحقین، گلگت بلتستان کے 8 ہزار 297 مستحقین جبکہ اسلام آباد کے 2 ہزار 94 مستحقین بھی اس پروگرام سے خارج ہونے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو سہ ماہی بنیادوں پر ساڑھے 5 ہزار روپے جبکہ مستحقین کے بچوں کو سکولوں میں اٹینڈنس کی بنیاد پر ہزار روپے وظیفہ دے رہی ہے۔