شمالی وزیرستان کے عوام کو خانہ جنگی سے بچایا جائے

شمالی وزیرستان میں عوام نے اپنے مطالبات کے لیے انوکھا احتجاج اپنایا ہے۔ سڑک کے کنارے اپنے مطالبات کے حق میں مختلف قسم کے پوسٹر لگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کررہے ہیں۔

عوام نے پوسٹرز پراپنے مطالبات درج کئے ہیں اور ان پوسٹرز کو سڑک کے کنارے آویزاں کئے ہیں۔

تباہ شدہ دکانوں کے مالکان نے ملنے والی رقم کو مسترد کیا ہے، انہوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں پولیو سے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے ان کو پورا کیا جائے، میرانشاہ بازار کے تاجران کو ان کا حق دینے کا مطالبہ بھی ان کے مطالبات میں شامل ہے۔