شمالی وزیرستان میں سیکویرٹی فورسز پر حملہ، لانس نائیک شہید 3 اہلکار لاپتہ

قبائلی شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجہ میں لانس نائیک جاں بحق جبکہ 3 اہلکار لاپتہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل شیواہ کے علاقہ مدائنی میں نامعلوم حملہ آوروں نے فورسز کی ٹیم پر فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک امجد زخمی ہوئے اُن کے دیگر تین ساتھی لاپتہ ہوئے۔

واقعہ کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا، لانس نائیک امجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید جبکہ نائیک مرتضیٰ، نائیک اسماعیل، خاصہ دار صابر اب بھی لاپتہ ہیں فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر رکھی ہے ۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق بنوں میرانشاہ روڈپر سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی جب وہ قطب خیل کے مقام پر پہنچی تو اس دوران نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے سڑک میں پہلے سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا لیکن خوش قسمتی سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور اہلکار محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلئے اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا۔