‘مہمند کیڈٹ کالج کا نام مامد گٹ کالج نامنظور’

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

مہمند میں کیڈٹ کالج نام کی تبدیلی کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور غلنئی بازار میں واک کی۔

واک کے شرکاء نے ‘مہمند کیڈٹ کالج نام کی تبدیلی نامنظور’ کے نعرے لگائے اور پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر دھرنا دیا۔

قبائلی ضلع مہمند غلنئی میں مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند اور سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل صافی کے مقام مامد گٹ میں بننے والے کیڈٹ کالج کیلئے مہمند کے لوگوں نے 77 ایکڑ اراضٰ مفت عطیہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالج کا نام مہمند کیڈٹ کالج رکھا گیا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر اس کا نام مامد گٹ رکھا گیا جس پر ضلع مہمند کے عوام کے تحفظات ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کالج کا نام واپس مہمند کیڈٹ کالج رکھا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔