ضلع خیبر باڑہ میں سوٸی گیس فراہمی کیلئے سروے کا افتتاح

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں سوٸی گیس فراہمی کیلئے سروے کا افتتاح کرلیا گیا۔

افتتاح کے موقع پر ایم این اے حلقہ این اے 44 اقبال آفریدی اور سوٸی ناردرن گیس پاٸپ لاٸن لمیٹڈ کے ڈپٹی چیف انجینئر طاہر افضل بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے اقبال آفریدی نے اس حوالے سے کہا کہ ایک سال کے اندر تمام علاقوں میں گیس پہنچا دی جاٸے گی، گیس کی دستیابی سے غریب لوگوں کو فاٸدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر قباٸلی اضلاع کے مقابلے میں تحصیل باڑہ میں ریکارڈ فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں، ان میں باڑہ ڈیم, بجلی کےلٸے 14نٸے فیڈرز اور گیس کی سہولت سمیت جبہ ڈیم شامل ہے جو حلقہ این اے 44 میں آتا ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن کمپین میں ہم نے وعدہ کیا تھا کہ غریب عوام کو ریلیف دیں گے اور اب منتخب ہونے کے بعد ان وعدوں کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔