قبائلی ضلع خیبر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معطل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہد اکرام قاضی کو معطل کردیا گیا۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا نے فہد اکرام قاضی کی معطلی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق فہد اکرام قاضی کو ڈسپلن رولز کے تحت معطل کیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت میں معطل آفیسر فہد اکرام قاضی نے کہا کہ انہیں عدلیہ کی بالادستی کے حوالے سے بیان دینے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا، سول سرونٹس عدلیہ اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، حالات جیسے بھی ہوں۔

فہد اکرام قاضی نے کہا کہ ہماری خاموشی مجرمانہ ہوگی ہم کو قومی یکجتی کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ فہد اکرام قاضی گریڈ 18 کے آفیسر اور صوبائی کیڈر ملازمین کی نمائندہ ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔