سراروغہ کے علاقے باروڑ بدیوائی میں پاک فوج کی طرف سے علاقے میں تجارتی مرکز قائم،افتتاح کردیا گیا۔

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان( اسحاق برکی )تحصیل سراروغہ کے علاقے باروڑ بدیوائی میں پاک فوج کی طرف سے علاقے میں تجارتی مرکز قائم کرنے کا مقصد علاقے کے لوگوں کو روزگار کیساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کی اشیاء اپنے ہی علاقے میں میسر ہونا مقصد ہے۔ گیا،ان خیالات کا اظہارتحصیل سراروغہ باروڑ بدیوائی کے مقام پرخٹک سکاوٹس 223ونگ کمانڈنٹ کرنل آصف نے مارکیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا،اس موقع پر علاقہ عمائدین اورنوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جنوبی وزیرستان تحصیل سراروغہ کے علاقے باروڑ بدیوائی میں پاک فوج کی طرف سے علاقے میں تجارتی مرکز قائم کیا گیا۔اس سے پہلے ہزاروں کی آبادی پر مشتمل علاقے کے لیئے کوئی بازار اور مارکیٹ نہ تھی اور لوگ دور دراز سے استعمال کی اشیالانے پر مجبور ہوتے۔

مارکیٹ افتتاح کے موقع پرکرنل آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی طویل جنگ کے بعد اب امن قائم ہوچکا ہے اور علاقاجات ترقی کی طرف گامزن ہیں،لوگوں کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے مقامی لوگوں کو روزگار اور روزمرہ اشیاخریدنے میں مشکلات کو ختم کرنے کے لئے یہ مارکیٹ بنایا گیاہے،امید ہے کہ اس سے مقامی لوگوں کے مسائل حل ہونگے۔علاقے کے لوگوں نے مارکیٹ بنانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقے میں روڈ کے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ علاقہ مذید ترقی اور لوگوں کو درپیش اہم مسئلہ حل ہوسکے