قبائلی ضلع خیبر کی انتظامیہ نے افغانستان آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 48کلو گرام آٹے کے 250 تھیلے برآمد کرلئے۔
حکام کے مطابق ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر اور تحصیلدار عصمت اللہ وزیر نے خفیہ اطلاع پر لنڈی کوتل بازار میں مال گودام پر اچانک چھاپہ مارکر افغانستان سمگل کرنے کیلئے سٹاک کئے گئے آٹے کے 250 تھیلے برآمد کرلئے، آٹے کو چاؤل کے خالی تھیلوں میں بھرا گیا تھا۔
حکام کے مطابق گودام کو سیل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔