پروکیورمنٹ رولز پر ضلع مہمند کے سرکاری افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) کے زیراہتمام نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے سرکاری محکموں اور اداروں کا استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے غلنئی میں ضلع مہمند کے سرکاری افسران کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیپرا اس سے پہلے ضلع خیبر کے سرکاری افسران کیلئے بھی اِسی قسم کے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر چُکی ہے جس سے ضلع خیبر کے افسران کو بہت فائدہ ملا اور کیپرا کے رولز اور پروکیورمنٹ کے بارے میں بہت مدد ملی، یہ اس سلسلے کی دوسری ورکشاپ ہے۔

ورکشاپ کیپرا اور جی پی پی (ضم اضلاع) کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے جس میں ضلع مہمند کے تمام محکموں بشمول ڈپٹی کمشنرز آفس، ہیلتھ، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، پی ایچ اے، لائیو سٹاک، ایگریکلچر، ایریگیشن، فارسٹ، سپورٹس اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ کا مقصد نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سرکاری افسران، محکموں اور اداروں میں خریداری، خدمات کے حصول اور ٹھیکوں کے اجراء میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

کیپرا اپنے دائرکار کو بڑھاتے ہوئے اس قسم کے ٹریننگ ورکشاپس کو ساتوں ضم قبائلی اضلاع میں انعقاد کرا رہی ہے، تین روزہ ورکشاپ 18 سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔