نئے اضلاع کیلئے ترقیاتی بجٹ 83 ارب، خرچ صرف 4 ارب 58 کروڑ روپے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے لئے 83 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں 5 ماہ کے دوران صرف 4 ارب 58 کروڑ روپے خرچ کئے۔ جبکہ محکمہ ماحولیات، قانون، خوراک، ایف ڈی اے سمیت 16 محکمے ایک پائی خرچ نہیں کرسکے۔

فاٹا انضمام کے بعد پہلی بارخیبر پختونخوا اسمبلی نے قبائلی اضلاع کے لئے 83 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی تھی۔

بجٹ منظوری کے بعد 5 ماہ گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے مختص 83ارب کے ترقیاتی فنڈ میں سے بہت کم رقم خرچ کی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ ماحولیات، قانون، خوراک اور ایف ڈی اے سمیت 16 محکموں نے 5ماہ گزرنے کے باوجود ایک پائی بھی خرچ نہیں کی۔

سب سے زیادہ فنڈ 2 ارب 92 کروڑ خصوصی اقدامات کے ذریعے خرچ کیے گئے، محکمہ تعلیم نے 13 کروڑ، روڈ سیکٹر نے 71کروڑ، صاف پانی کے لئے 17 کروڑ اور محکمہ کھیل نے 4 کروڑ روپے خرچ کیے۔