باڑہ ڈیم کےلئے 30 ارب 25 کروڑ روپے مختص، پی سی ون تیار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع خیبر باڑہ ڈیم کے میگا پراجیکٹ کیلٸے 30 ارب 25 کروڑ روپے مختص کٸے جاچکے ہیں اور ڈیم کا پی سی ون بھی بن چکا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جلسے کے دوران اعلان کردہ باڑہ باٸی پاس کی تعمیر پر بھی بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جاٸیگا۔

باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ایم این اے حلقہ این اے 44 اقبال آفریدی نے کہا کہ بہت جلد باڑہ میں میگا پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا جاٸیگا جس میں باڑہ ڈیم اور سڑکیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کی وجہ سے بجلی اور پانی کی تقسیم اور زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوجائے گی، باڑہ میں صحت کارڈ کا اجراء ہماری کامیابی ہے اور اسکے علاوہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان شدہ باڑہ باٸی روڈ کی جلد ہی تعمیر شروع ہو جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 60 لاکھ روپے تک ڈیم چندے کی رقم امانت کے طور پر رکھی گئی ہے اور اس کو وقت آنے پر استعمال کیا جاٸیگا۔

ایم این اے اقبال آفریدی نے کہا کہ حکومت آنے کیساتھ ہی اور انضمام کے فوراً بعد ہمارے لٸے بہت سے مساٸل تھے جن میں آٸی جی آر کا قانون لاگو تھا تاہم ہم نے محکوں کے اختیارات کی منتقلی کی اور ایف سی آر سے چھٹکارا حاصل ہوگیا جس میں محکمے چند اشخاص کے تابع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ 26 ٹیوب ویلز تمام قبیلوں میں میرٹ پر تقسیم کٸے ہیں اور تیراہ میں ترقیاتی کام کیلٸے پہلے سے زیادہ رقم آٸے گی کیونکہ اسکو علیحدہ تحصیل کا درجہ دینے پر اس کے فنڈز وغیرہ پہلے سے زیادہ ہوجائیں گے۔