طورخم میں پی ایم یو این ایل سی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میںپی ایم یو نیشنل لاجسٹک سیل نے طورخم کے قبائلی عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے (بی ایچ یو) طورخم بنیادی مرکز صحت میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جس میں سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عرفان اللہ، گائنا کالوجسٹ ناہید اختر، لیڈی ڈاکٹر نائلہ بخاری، ڈاکٹر مہرین نثار اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر حمزہ پر مشتمل ٹیم نے 300 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں شوگر, بلڈ پریشر، سکن اور اینٹی بائیوٹکس سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات دی گئیں۔