وزیراعلیٰ کے متوقع دورے سے متعلق باڑہ کونسل کا اہم اجلاس

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع خیبر باڑہ پریس کلب میں باڑہ کونسل کا اجلاس زیر صدارت ایم پی اے حلقہ پی کے 107 حاجی شفیق آفریدی منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کے ممکنہ باڑہ دورے کے موقع پر متاثرہ علاقے میں روزگار, صحت, تعلیم اور ترقیاتی کام کی فراہمی کیلٸے تجاویز دیں۔

اس موقع پر ایم پی اے حاجی شفیق آفریدی نے تمام ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی بات کی اور کہا کہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کا چند دن میں باڑہ کا دورہ متوقع ہے جو کہ متاثرہ باڑہ کیلٸے بہت مثبت ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی دستیابی گھریلو اور آبنوشی کیلٸے بہت ضروری ہے اور بہت جلد اس کے لٸے ایک ارب روپے کا خطیر رقم جاری کیا جارہا ہے، ڈوگرہ ہسپتال کو ٹاٸپ اے کی اپگریڈیشن سمیت صحت, تعلیم, روزگار, کھیل اور متاثرہ تحصیل باڑہ میں سیاحت کے دیرپا اور بڑے منصوبے شامل ہیں۔

شفیق آفریدی نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں جس سے تمام علاقے آپس میں جُڑ جاٸیں گے تاہم باڑہ باٸی روڈ بھی دوسرے ہفتے میں ٹینڈر ہونے کا امکان ہے۔

اس موقع مختلف سیاسی, سماجی خدمات اور تاجر برادری سے لوگ شامل تھے جن میں حاجی محمد آمین, ملک ظاہر شاہ, حاجی گل مین, ڈاکٹر رحیم جان, گل نذیر, اصغر خان, سید آیاز وزیر, عبدالاحمد, خیال مت شاہ, ظاہر شاہ اور مسکین شاہ سمیت دیگر لوگ تھے۔

شرکاء نے سب سے زیادہ رقبہ و آبادی کے لہاظ سےسب سے بڑے تحصیل باڑہ کو علیحدہ ضلع بنانے کا مطالبہ کیا۔

شرکا ٕ نے متاثرہ علاقے میں انڈسٹری زون اور سوٸی گیس, میڈیکل کالج, انجنیٸرنگ یونیورسٹی, میران شاہ طرز کی مارکیٹ, کاروباری قرضہ جات وغیرہ کے مطالبے بھی کٸے جو ایم پی اے کی وساطت سے وزیر اعلٰی سے کٸے جاٸیں گے۔