چائنیز سولر پینل ایکسپرٹس کا دورہ لنڈی کوتل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

چائنیز سولر پینل ایکسپرٹس قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کا دورہ کیا اور مختلف سولر پینلز کا جائزہ لیا۔

سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی اور ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی کی ہدایت پر چائنہ سے تعلق رکھنے والے سولر پینل ایکسپرٹس لیومئے اور چینگ نہ صرف سیر و تفریح اور روایتی مہمان نوازی سے محظوظ ہوئے بلکہ انہوں نے علاقہ خوگہ خیل، شیخ مل خیل اور صدوخیل میں مختلف سولر پینلز کا جائزہ بھی لیا۔

مقامی آب و ہوا اور سورج کی روشنی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ رپورٹ پیش کی کہ مستقبل میں سولر پینلز کی تعداد کم کی جائے گی جبکہ اس کے پاؤر کو بڑھا دیا جائے گا جس سے عوام بہتر طور مستفید ہوسکیں گے۔

سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی اور ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی کی جانب سے شاہ خالد شنواری، سلطان شنواری اور سعد شنواری نے مہمانوں کو روایتی قلعہ لہنگی اور چادر پہنائی۔