قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں گرڈ یشن حکام کی طرف سے غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے جس کے باعث لنڈی کوتل بازار میں عوام مختلف لکڑی گوداموں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
اہل علاقہ کی جانب سے لکڑی کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے بازار میں لکڑی کی فی من قیمت 1100 سے لیکر 1200تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ کہ حکومت اور واپڈا حکام کی طرف سے لنڈی کوتل کے عوام کو روزانہ کی بنیادوں پر 6 گھنٹے بجلی دینے کے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف حکومت اور دیگر متعلقہ حکام عوام بجلی فراہم کرنے کے لئے صرف اعلانات اور یقین دہانیوں تک محدود ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب علاقے میں 23 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کھانا پکانے اور پانی کو گرم کرنے کے لئے لکڑی اور کوئلے کے انگیٹھی کا استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔