لنڈی کوتل بازار اور پاک افغان شاہراہ کے لیے ٹریفک پلان تشکیل

قبائلی ضلع خیبر کے لنڈیکوتل بازار میں لوکل گورنمنٹ کی طرف سے تاجروں اور عوام کی سہولت کے لئے ریلوے سٹیشن سے لیکر لنڈی کوتل بازار تحصیل تک فٹ پاتھ پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو عنقریب مکمل ہوجائے گا۔

دوسری جانب عوام اور تاجروں کی شکایت پر ٹریفک وارڈن پولیس نے وارڈن  انچارج نیک عمل آفریدی کی سربراہی میں فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو ختم کر تے ہوئے بازار میں ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لئے روڈ پر کھڑے ٹرانسپورٹرز اور دکاندارو کو وارننگ جاری کردی۔

اس موقع پر لنڈی کوتل ٹریفک وارڈن کے انچارج نیک عمل آفریدی نے کہا کہ لنڈی کوتل بازار اور پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک نظام بہتر کرنے کیلئے پلان تشکیل دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کا نظام موثر کرنے کے لئے نئے تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال سے بہت امیدیں وابستہ ہیں تاکہ پاک افغان شاہراہ اور بازار میں ٹریفک نظام کے بہتری کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں گے

انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل بازار میں صرف 8 ٹریفک اہلکاروں سے ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں ہمیں ٹریفک کے نظام کنٹرول کرنے کے لئے 40 اہلکاروں کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں گاڑی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔