پاکستان کے طویل القامت شخص ضیا رشید انتقال کرگئے

پاکستان کے طویل القامت شخص ضیا رشید انتقال کرگئے۔

ضیا رشید کا قد 8 فٹ 3 انچ تھا اور وہ طویل عرصے سے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا تھے۔

وہاڑی میں 30 سال قبل پیدا ہونے والے ضیا رشید کو 15 سال کی عمر میں پاکستان کے سب سے طویل القامت شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

20 سال کی عمر کے بعد گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔ گزشتہ سال سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے تکلیف میں اضافہ ہو گیا اور اسی بیماری سے لڑتے لڑتے آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔