خیبر کی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، دھماکے اور فائرنگ

خیبر کی تختہ بیگ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے ردعمل میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

ڈی پی او کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں فائرنگ سے ایک پولیس اورایک ایف سی اہلکارزخمی ہوئے،  دونوں زخمیوں کو  ایچ ایم سی پشاورمنتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج شہید ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے

واضح رہے کہ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ تختہ بیگ پوسٹ جمرود بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر واقع ہے۔