24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد کی ریکارڈ آمدن

مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی اٹھاسی ارب سے زائد کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔ سی ای او ریلوے کہتے ہیں کہ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے تہتر ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا، پچھلے سال یہی آمدن تریسٹھ ارب روپے تھی، جبکہ ریلوے کو پچھلے مالی سال سے چالیس فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافر ٹرینوں سے سنتالیس ارب آمدن ہوئی۔ ریلوے نےمال گاڑیوں سے اٹھائیس ارب روپےکمائے۔ ریلوے زمینوں اوردیگر ذرائع سے تیرہ ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ ریلوے کی تاریخ میں ریکارڈ آمدن ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اگلےسال آمدن کوایک کھرب روپے تک لےجانے کا عزم ہے۔