منشیات کے عالمی دن پر پکڑی گئی شراب کی ہزاروں بوتلیں جلا دی گئیں

پاکستان کوسٹ گارڈز نے رواں برس کے جنوری اور اپریل میں پکڑی جانے والی ہزاروں شراب کی بوتلیں اور دیگر منشیات کو تلف کر دیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز ہر سال حسن شاہ مزار کے قریب پکڑی گئی ممنوعہ اسمگل اشیاء اور منشیات کے جلانے کی تقریب کا اہتمام کرتی ہے۔

رواں سال بھی دو مرتبہ بالترتیب 19 جنوری اور 27 اپریل 2024ء کو تقاریب منعقد کرتے ہوئے 6607 بوتلیں شراب، 56 ٹن بیئر تلف کئے، اس کے علاوہ 1954 کلو گرام چرس، 7.55 کلو گرام ہیروئن، 61.5 کلو گرام کرسٹل، 10.13 کلوگرام افیون 1500 کلوگرام بھنگ اوردیگر متفرق نشہ آور اشیا کو نذرِ آتش کیا۔